پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کا بھارت کو دوٹوک پیغام

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل، مظفرآباد میں پروقار تقریب، ’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرآباد کے نڑول اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس بھارت نے مشکوک واقعے کو بنیاد پر پاکستان پر الزام تراشی کی اور پھر حملہ کردیا۔

فیصل راٹھور نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے خطے کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جبکہ سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرآباد کے نڑول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اہم شخصیت نے شرکت کی۔

تقریب میں کلچرل شو بھی پیش کیا گیا، اور اس موقع پر معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال: وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘ کی رونمائی

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ پر پہلی ملاقات کے بعد نوجوان کو انکار مہنگا پڑ گیا، خاتون جنونی عاشق بن گئی

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد کے سستے بازار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد ملکیت کے نئے ضوابط منظور کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی، امریکا ایران پائیدار امن معاہدے تک پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، کیا بڑا ہونے والا ہے؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا