سندھ حکومت نے شدید گرمی کی لہر کے باعث سندھ پنک گیمز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی تک توسیع
سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں منعقد ہونا تھے، جبکہ افتتاحی تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت متوقع تھی۔
سیکریٹری اسپورٹس منور مہیسر کے مطابق مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد گیمز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
a














