جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس محسن اختر کیانی لاہور، بابر ستار پشاور اور جسٹس ثمن رفعت کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں: ججز ٹرانسفر معاملہ: جسٹس بابر ستار کی کمیشن اجلاس سے قبل ذاتی سماعت کی درخواست

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا، اور 9 ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی، جس کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے، ان کے تبادلے کے خلاف 3 ووٹ سامنے آئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط تحریر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس: جسٹس نعیم اختر افغان کا 40 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری

انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ