پاکستان میں ایس سی او سربراہی کانفرنس 2027 کی تیاریوں کا آغاز، اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کی 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے حوالے سے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو 2027 میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی جانب سے جاری تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی کہ 2027 میں ہونے والی ایس سی او سربراہی کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل منصوبہ بندی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے شنگھائی تعاون تنظیم نہ صرف سیکیورٹی بلکہ خطّے میں معاشی ترقی کا ذریعہ بھی ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم علاقائی ملک کی حیثیت سے ایس سی او کے پلیٹ فارم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور آئندہ چیئرمین شپ پاکستان کے علاقائی تعاون، روابط کے فروغ اور کثیرالجہتی سفارت کاری سے وابستگی کی عکاس ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام انتظامی، لاجسٹک اور سفارتی تیاریوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، جبکہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ و انسدادِ منشیات، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور وزارت خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟