اسکواڈ متوازن، بولنگ پر مکمل اعتماد ہے، شان مسعود کی بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل گفتگو

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مختلف کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ سے میرپور میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ دورۂ بنگلہ دیش کی تلخ یادیں بھلانے کے لیے پُرعزم ہے، جہاں 2024 میں میزبان ٹیم نے راولپنڈی میں دونوں ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے دروازے کھولنے پر مجبور، کرکٹ سیریز پر پابندی برقرار

پری سیریز پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹیم پوری توجہ کے ساتھ سیریز میں اتر رہی ہے اور بنگلہ دیش کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں چیلنج کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا، ‘ہم نے متوازن اسکواڈ منتخب کیا ہے جو اسپن اور سیم دونوں طرح کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے 20 وکٹیں لینا بنیادی شرط ہے اور ہمیں اپنے بولنگ اٹیک پر مکمل اعتماد ہے۔’

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ان کی ٹیم کو پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنا ہوگا تاکہ فاسٹ بولرز کو حریف ٹیم کی تمام وکٹیں لینے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کا پیس اٹیک پاکستان کے مقابلے میں معمولی برتری رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل ہوگا، دونوں ٹیمیں پرجوش

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں اوپنر تنزید حسن تمیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر تسکین احمد انجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

ادھر پاکستانی ٹیم کو بابر اعظم کی حالیہ فارم سے حوصلہ ملا ہے، تاہم پریکٹس سیشن کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت تاحال غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔

پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک میرپور جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ