امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کی تعریف، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ کے دوران امن و سفارتی کوششوں پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی، جس میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے ایوان میں پاکستان کی جانب سے ‘امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار’ کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں پھر رنگ لانے لگیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے ایران امریکا امن معاہدے کا عندیہ دے دیا

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اور جانی و مالی نقصان روکنے کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔

قرارداد میں اس امر کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات برداشت کیں تاکہ تعمیری مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔

کانگریس رکن آل گرین نے اپنے بیان میں کہا کہ جانوں کے ضیاع اور شدید انسانی المیے سے بھرپور جنگ کے دوران ان قوتوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر یہ ثابت کیا کہ سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

متن کے مطابق جنگ میں امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 399 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ اس تنازع کے مالی اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر یومیہ تک پہنچ چکے ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور فیول سپلائی بھی متاثر ہوئی، اس لیے تنازع کا خاتمہ نہ صرف فریقین بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں