پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ہمراہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں شائقینِ کرکٹ نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور اسٹیڈیم میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔
دورے کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر کھلاڑیوں سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
Peshawar Zalmi's victory parade at the Imran Khan stadium after winning the PSL 2026. 💛 pic.twitter.com/kkHYqjuh7Y
— Salman. (@TsMeSalman1_) May 8, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ فتح پریڈ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پی ایس ایل کے روایتی جوش و خروش اور شائقین کے غیرمعمولی جذبے کی بھرپور عکاسی کرے گی۔ لیکن اسٹیڈیم کے کئی حصوں میں خالی نشستیں دکھائی دیں، شائقین کی تعداد محدود رہی جبکہ چیمپئن ٹیم کے جشن کے باوجود ماحول میں وہ گہما گہمی اور ولولہ محسوس نہ ہو سکا جو عموماً ایسی تقریبات کا خاصہ ہوتا ہے۔
Peshawar Zalmi’s victory parade at the Imran Khan Cricket Stadium was supposed to project PSL-style fan frenzy.
Instead, the visuals tell a different story empty seats in the background, thin crowds, & barely any atmosphere for a championship celebration. pic.twitter.com/lW0usH7DVa
— Brutal Truth (@sarkarstix) May 8, 2026
تقریب کے دوران بابر اعظم سمیت پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی مقبولیت بھی موضوعِ بحث بنی رہی۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ بعض صارفین نے اس جشن اور عوامی جذبے کو سراہا، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد لیے بابر اعظم کی واپسی کا تو انتظار کر لیتے۔
Babar k anay ka wait tw kr lete ab tw mujhe IU ki victory parade behtr lag rhi 😂😂😂 https://t.co/1Mu9PBDa0l
— Usama Zafar (@Usama7) May 8, 2026
ایک مداح نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی غیرمعمولی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں ایک ویڈیو بنائی، جس میں ان کے موبائل فون کے وال پیپر پر بابر اعظم کی تصویر نمایاں تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے جبکہ شائقین اسے کھلاڑی سے والہانہ وابستگی کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔
Love for Babar Azam at the Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar! 💛🏆 pic.twitter.com/yhESUWet06
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) May 7, 2026
آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں آتش بازی، تفریحی سرگرمیوں اور شائقین کے لیے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی سیشن بھی رکھا گیا جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔














