آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ منظور کر لیا، 1.2 ارب ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کے تازہ جائزے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ملک کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سبسڈی کی اجازت دے دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعے کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منظوری کے بعد پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس منظوری کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالر ملیں گے

پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت محصولات بڑھانے، سرکاری اداروں کی نجکاری اور معاشی اصلاحات سے متعلق مختلف شرائط پر بھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی