سینیٹر محمد طلحہ محمود کی شاہد آفریدی سے ملاقات، چترالی پکول کا تحفہ پیش کیا

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ملک کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ایک خوشگوار ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی یکجہتی کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے محبت، ثقافت اور روایتی اقدار کی علامت کے طور پر شاہد آفریدی کو ’چترالی پکول‘ کا تحفہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان شاہد آفریدی کی چارسدہ آمد، شہید مولانا ادریس کے اہلخانہ سے تعزیت

ملاقات کے دوران قومی ہم آہنگی اور کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس نشست میں ایمبیسیڈر ایٹ لارج محمد مصطفیٰ بن طلحہ بھی موجود تھے۔

شاہد آفریدی نے اس خیر سگالی کے جذبے اور روایتی تحفے پر سینیٹر طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی اور مثبت تشخص کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟