شاہی رہائش گاہ ’سینڈرنگھم اسٹیٹ‘ کے دروازے سیاحوں کے لیے کھل گئے؛ پہلی بار شاہ چارلس کے بیڈ روم کا دورہ

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار عام شہریوں کو شاہ چارلس سوم کی نجی رہائش گاہ ’سینڈرنگھم اسٹیٹ‘ کے بیڈ رومز اور لائبریری کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سینڈرنگھم اسٹیٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جمعے کے روز اس تاریخی موقع کی تفصیلات شیئر کی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ سیاحوں کے ایک گروپ نے پہلی بار ان نجی حصوں کا دورہ کیا جو اب تک عوام کی نظروں سے اوجھل تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق، اگرچہ ان نجی کمروں کے اندر کیمرے لے جانے کی سخت ممانعت تھی، تاہم زائرین نے اس تجربے کو ’انتہائی حیرت انگیز‘ قرار دیا۔

دورہ کرنے والے ایک سیاح نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم وہ پہلے خوش نصیب سیاح تھے جنہیں شاہ چارلس کے بیڈ روم اور لائبریری کے اندر جانے کی اجازت ملی، افسوس کہ وہاں تصویر کشی کی اجازت نہیں تھی لیکن وہ منظر ناقابلِ بیان تھا۔

بعد ازاں، سیاحوں نے سینڈرنگھم اسٹیٹ کے بیرونی حصوں کی تصاویر اپنے ذاتی اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے اس دورے کو اپنی زندگی کی ایک یادگار جمعرات قرار دیا۔

واضح رہے کہ شاہی خاندان کی یہ روایت رہی ہے کہ نجی رہائش گاہوں کے اندرونی حصوں کو عوامی دوروں کے لیے بند رکھا جاتا ہے، تاہم اس حالیہ اقدام کو شاہی زندگی کی جھلک دکھانے کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp