جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک شہری دفاع کا کارکن بھی شامل ہے۔ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے مختلف علاقوں میں کیے گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:لبنان اور اسرائیل کے درمیان نئے مذاکرات 14 مئی کو واشنگٹن میں ہوں گے

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ضلع صور کے قصبے طورا میں ایک حملے میں 4 افراد مارے گئے جن میں 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بعض علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

لبنانی قومی خبر رساں ادارے کے مطابق نبطیہ، بنت جبیل اور صیدا سمیت کئی علاقوں میں بھی فضائی حملے ہوئے جن میں مزید ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف حزب اللہ کے جنگجو تھے، جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی لبنان میں معصوم مسیحیوں پر اسرائیلی حملے، خانقاہ اور راہبات کا اسکول تباہ

اس کشیدہ صورتحال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی میزبانی میں مذاکرات کا نیا دور 14 اور 15 مئی کو واشنگٹن میں متوقع ہے، جس کا مقصد جنگ بندی کو مضبوط بنانا اور دیرپا امن کی کوشش کرنا بتایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد