تعلیمی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا مشن، ایچ ای سی نے ڈگری پروگرامز کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دیدی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ایس سی) نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ڈوئل، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستانی جامعات اور مقامی و غیرملکی تعلیمی اداروں کے درمیان باقاعدہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق نئی پالیسی بڑھتی ہوئی عالمی تعلیمی روابط، طلبہ کی بین الاقوامی نقل و حرکت اور غیرملکی جامعات کے ساتھ شراکت داری کے تناظر میں متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کے تحت جامعات کو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر مشترکہ ڈگری پروگرامز شروع کرنے کے لیے واضح ضابطہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اعلیٰ تعلیم کے مستقبل میں مصنوعی ذہانت کلیدی کردار ادا کرے گی، چیئرمین ایچ ای سی

پالیسی میں 3 مختلف اقسام کے تعلیمی پروگرامز شامل کیے گئے ہیں۔ ڈوئل ڈگری پروگرام کے تحت طلبا کو 2 مختلف یا قریبی شعبوں میں الگ الگ ڈگریاں ملیں گی، جبکہ ڈبل ڈگری پروگرام میں ایک ہی مضمون میں شراکت دار جامعات کی جانب سے 2 ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح جوائنٹ ڈگری پروگرام میں شریک جامعات مشترکہ طور پر ایک ڈگری جاری کریں گی۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ ایسے پروگرامز صرف باضابطہ معاہدوں کے تحت ہی شروع کیے جاسکیں گے۔ جامعات کو قانونی منظوری، مفاہمتی یادداشت، کریڈٹ میپنگ، داخلہ اور اخراج کے قواعد، فیسوں کی تفصیلات اور طلبہ کے تحفظ کے اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔ پروگرام شروع کرنے سے قبل ایچ ای سی سے این او سی لینا بھی لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ایچ ای سی نے مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا، گائیڈ لائنز جاری

کمیشن کے مطابق اس پالیسی سے طلبا کو عالمی تعلیمی مواقع، کریڈٹ ٹرانسفر، مشترکہ تحقیق اور بہتر روزگار کے امکانات میسر آئیں گے، جبکہ پاکستانی جامعات کی بین الاقوامی ساکھ بھی مضبوط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں