کشمیری قیادت کا پاک افواج کو خراجِ تحسین، قومی اتحاد پر زور

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ 10 مئی معرکۂ حق کے عزم، حوصلے اور قومی وقار کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، اور جب قوم وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کو آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال: قوم کی حمایت کے ساتھ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج پاکستان

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسلح افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے ذریعے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کے مطابق پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بہادری اور حکمتِ عملی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

یومِ فتح معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنی افواج کی قربانیوں، عزم اور لازوال جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچائی کی قوت ہمیشہ غالب رہتی ہے، جبکہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ان قربانیوں سے رہنمائی حاصل کریں گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟