معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ دشمن ہاتھ ملتا رہ گیا، پوری قوم مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال: واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب، مریم نواز کی شرکت، ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج

انہوں نے کہاکہ آج میں نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، اور آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں، اور ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین طریقے سے حفاظت کی، دفاع وطن کے لیے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے بھارت کو زمینی محاذ پر شکست دینے کے بعد سفارتی جنگ بھی جیتی ہے، جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے آج تعریفیں کررہے ہیں۔

مریم نواز نے امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ لکھا جائےگا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

قبل ازیں مریم نواز واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پہنیچں، یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی۔

مزید پڑھیں: مستقبل میں کسی بھی مہم جوئی کے نتائج کہیں زیادہ وسیع، شدید اور دیرپا ہوں گے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا بھارت کو انتباہ

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی