ترک وزیر خارجہ کی حماس وفد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے فلسطینی تنظیم حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور ان کے وفد سے انقرہ میں ملاقات کی، جس میں غزہ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:یورپ ترکیہ کے بغیر نامکمل اور بحرانوں سے نمٹنے میں کمزور رہے گا، رجب طیب اردوان

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ میں دیرپا امن کے قیام کی کوششوں، انسانی امداد کی فراہمی اور دیگر علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکان فیدان نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ فلسطینی مسئلے کو پس منظر میں نہیں دھکیل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنائے ہوئے ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے عالمی حمایت، خصوصاً اسلامی ممالک اور فلسطین کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اس حوالے سے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کی پیشکش، ترکیہ کا ایران امریکہ معاہدے کی صورت میں تعاون کا اشارہ

حکان فیدان نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ترکی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی