آسٹریلیا میں دائیں بازو کی جماعت کی تاریخی کامیابی، پہلی بار ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ون نیشن پارٹی نے آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت کر اہم سیاسی کامیابی حاصل کرلی۔ ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق جماعت کے امیدوار ڈیوڈ فارلے نے ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنوب مغربی حلقے فرر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے بی ایل اے اور 3 سینیئر رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد

یہ جماعت کی 30 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اسے ایوانِ زیریں میں نمائندگی ملی ہے۔ جماعت کو آسٹریلیا میں سخت گیر دائیں بازو کی سیاست سے جوڑا جاتا ہے۔ ڈیوڈ فارلے نے کامیابی کے بعد کہا کہ جماعت اب نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور اس کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے ماضی میں سخت امیگریشن پالیسی، زرعی اصلاحات اور مہنگائی میں کمی کے حق میں مؤقف اختیار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی امیگریشن پالیسی ملک کی لیبر مارکیٹ اور زرعی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: شام سے واپس آنے والی داعش سے منسلک 3 خواتین آسٹریلیا میں گرفتار

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی جو ملک پر معاشی بوجھ بنیں، جبکہ حکومت کی پالیسیاں دنیا نہیں بلکہ آسٹریلیا کے مفادات کے مطابق بنائی جائیں گی۔

یہ نشست سینٹر رائٹ لبرل پارٹی کی سابق رہنما سوسان لے کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آسٹریلوی پارلیمان میں اس وقت آسٹریلین لیبر پارٹی کو 150 میں سے 94 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کار اس کامیابی کو دنیا بھر میں دائیں بازو کی عوامی جماعتوں کی بڑھتی مقبولیت کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟