مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کرنل(ر) سردار محمد ایوب گادھی پر حملہ، رپورٹ طلب

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب گادھی پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

صوبائی وزیر قانون نے ہدایت جاری کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رانا محمد اقبال خان نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی رکن اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب گادھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی، حکومتی ارکان آمنے سامنے، احسن رضا نے وزیر بلدیات کو جھوٹا قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘