وفاقی محتسب کی چیف جسٹس سے ملاقات، ہراسانی سے متعلق قوانین کے مؤثر نفاذ پر گفتگو

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے برابری، وقار اور عدم امتیاز کی آئینی اقدار پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اداروں میں محفوظ، باوقار اور جامع پیشہ ورانہ ماحول کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی فوزیہ وقار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں صنفی بنیادوں پر انصاف، کام کی جگہ پر وقار اور ہراسانی کے خلاف تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کام کی رفتار تیز، آئینی بینچ نے 3 روز میں کون سے اہم مقدمات سنے؟

اعلامیے کے مطابق وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے عدلیہ کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات اور صنفی انصاف کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں ہراسانی کے خلاف تحفظ کے لیے موجود ادارہ جاتی میکانزم، سرکاری و نجی اداروں میں محفوظ اور جامع کام کے ماحول کو یقینی بنانے اور متاثرین کو دستیاب قانونی علاج سے متعلق آگاہی بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے اقدامات، بینکاری نظام میں قانونی اصلاحات کا فیصلہ

وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے چیف جسٹس کو اپنے ادارے کے کردار اور مینڈیٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کام کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے ادارہ جاتی ردعمل کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں