دفاع وطن وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرار داد وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان معرکہ حق کی تاریخ ساز کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر دفاعی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متن کے مطابق یہ ایوان معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو معرکہ حق پر مسلح افواج کے ہم قدم نظر آئی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ قومی اتفاق ویگانگت کے مرہون منت ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی کا سہرا افواج پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام علما کرام، میڈیا، سول سوسائٹی، اقلیتی برادری کے درمیان پائی جانے والی یکجہتی و اتفاق کے سر ہے

متن کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان قومی توقعات پر پوری اتریں، دشمن کو دندان شکن شکست دی گئی تو بھارت سفید جھنڈے لہرانا شروع ہوگیا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جنگ جذبوں سے لڑی جاتی ہے، ہتھیاروں سے نہیں، ہمارے فوج موت کو فخر سمجھتی ہے جبکہ دشمن کی فوج موت سے ڈرتی ہے۔

قرار داد کے مطابق پاکستان کی فوج نے دشمن کی صفوں کو تہہ و تیغ کردیا، اب کبھی بھارتی ناپاک سوچ کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا، قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی سربلندی کےلیے دعا گو ہیں۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج ہمیشہ پائندہ باد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘