ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گری جبکہ اذان اویس 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود صرف 2 رنز بنا سکے، عبداللہ فضل نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12 رنز بنا سکے، جبکہ حسن علی ایک اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ پویلین واپس لوٹے۔

میچ کے پانچویں روز بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ پر 240 رنز بنا کر ڈکلیئر کی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے 87 اور مومن الحق نے 56 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے بولرز میں حسن علی اور نعمان علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میں نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی باری میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے