اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے لیے 6 مویشی منڈیاں قائم، شہری صرف سرکاری منڈیوں سے ہی جانور خریدیں، انتظامیہ

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر اسلام آباد میں 6 مقامات پر سرکاری مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف منڈیوں کا دورہ کیا جہاں پارکنگ، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کی مویشی منڈیاں وقت سے پہلے کیوں خالی ہوئیں؟

اسسٹنٹ کمشنرز نے منڈیوں سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا جبکہ بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاریوں کو منڈیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انتظامیہ کے مطابق سرکاری منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مویشیوں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مقررہ مقامات پر 5 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شاہراہوں یا دیگر مقامات پر عارضی منڈیاں قائم ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے بازپرس کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری مویشی منڈیوں سے ہی جانور خریدیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں