چنئی ایئرپورٹ پر اتحاد ایئرویز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں اتحاد ایئرویز کی ابو ظہبی جانے والی ایک پرواز کو پیر کے روز اس وقت روک دیا گیا جب طیارے کے بائیں ونگ میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، پائلٹس کی آخری گفتگو منظر عام پر، فیول کٹ آف پر سوالات اٹھ گئے

چنئی ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے۔

حکام نے بتایا کہ پرواز ٹیک آف کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران پائلٹس نے بائیں ونگ میں آگ لگنے کی نشاندہی کی۔

صورتحال سامنے آتے ہی پرواز کو فوری طور پر روک دیا گیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب

فائر سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

واقعے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں