ایپل نے آئی او ایس 26.5 جاری کر دیا، اہم سیکیورٹی فیچرز اور بڑی تبدیلیاں متعارف

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے آئی فون 11 اور اس سے جدید ماڈلز کے لیے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس  26.5  باضابطہ طور پر جاری کردیا ہے۔

اس اپڈیٹ میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ صارفین کے ساتھ رابطوں اور ایپل میپس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آئی فون صارفین ‘سیٹنگز’ میں ‘جنرل’ اور پھر ‘سافٹ ویئر اپڈیٹ’ پر جا کر اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

اس اپڈیٹ کی سب سے اہم خصوصیت آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان اینکرپٹڈ میسجنگ کا آغاز ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اب دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان ہائی کوالٹی میڈیا شیئرنگ، ریڈ ریسپٹس (میسج پڑھنے کی اطلاع) اور ٹائپنگ انڈیکیٹرز کی سہولت دستیاب ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Applesutra (@applesutra)

 ایپل نے اس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن’ بھی شامل کی ہے، جس کی نشاندہی چیٹس میں ایک ‘لاک آئیکن’ کے ذریعے کی گئی ہے، تاکہ صارفین کی گفتگو نجی اور محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا مرحلے میں ہے اور اس کا انحصار موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ہے۔

ایپل میپس میں بھی ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں کمپنی نے پہلی بار اشتہارات متعارف کرائے ہیں۔ اب کاروباری ادارے ایپل میپس کے سرچ رزلٹس میں نمایاں ہونے کے لیے ادائیگی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

 اس کے ساتھ ہیسجیسٹڈ پلیسز کے نام سے ایک نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو ان کے قریب موجود مشہور ریستورانوں اور سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ، آئی او ایس 26.5 میں دیگر لوازمات کو جوڑنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب صارفین یو ایس بی سی کیبل کے ذریعے میجک کی بورڈ یا میجک ماؤس جیسے آلات کو براہ راست آئی فون سے منسلک کرسکیں گے، جو خود بخود پیئر ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp