عمران خان نے ہمیشہ محاذ آرائی کی، سیاسی مستقبل ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے، رانا ثنااللہ

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست کے بجائے ہمیشہ محاذ آرائی کو ترجیح دی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان اس وقت جس صورتحال میں ہیں اس کے ذمہ دار خود وہ ہیں، اور ان کا سیاسی مستقبل بھی ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

ان کے مطابق کوئی بھی سیاسی رہنما اس انداز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اگر عمران خان خود کو سیاستدان سمجھتے ہیں تو انہیں سیاست کرنی چاہیے۔

انہوں نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں، جہاں مبینہ طور پر دہشتگردی کی تربیتی سہولیات موجود ہیں اور وہاں سے عناصر پاکستان آ کر کارروائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق معاملات سیاسی اور عسکری قیادت کی مشاورت سے طے کیے جا رہے ہیں اور اس وقت تمام اہم فیصلے مشترکہ مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کابینہ کے رکن ہیں اور کابینہ اجتماعی ذمہ داری کا ادارہ ہوتا ہے، اس لیے اگر کسی کو فیصلوں پر اعتراض ہے تو اسے کھل کر سامنے لانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی