قومی اسمبلی نے انسداد زنا بالجبر ترمیمی بل کی منظوری دیدی، بچوں کا استحصال ناقابل ضمانت جرم قرار

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے انسدادِ زنا بالجبر ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جنسی زیادتی، جسمانی تشدد اور بچوں کے استحصال کو ناقابلِ ضمانت جرائم قرار دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق پولیس اس بات کی پابند ہوگی کہ زیادتی کا شکار بچے کا 24 گھنٹے کے اندر طبی معائنہ یقینی بنایا جائے، جبکہ اس پورے عمل کے دوران متاثرہ بچے کے وقار، تحفظ اور رازداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کا معائنہ مستند فرانزک ماہر سے کروایا جائے گا اور حاصل ہونے والی فرانزک شہادت کو تفتیش کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا۔

منظور شدہ بل کے تحت ایسے جرائم میں ملوث افراد کے لیے ضمانت کا امکان ختم کردیا گیا ہے اور کسی بھی عدالت کو عمومی طور پر ضمانت دینے کا اختیار نہیں ہوگا۔

تاہم غیر معمولی حالات میں عدالت متاثرہ بچے کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھ سکتی ہے، جبکہ ضمانت دینے سے قبل یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا ملزم کی جانب سے متاثرہ بچے کو کسی قسم کے نقصان یا دھمکی کا خطرہ تو نہیں۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتیں متاثرہ بچے کی حفاظت اور مجموعی بہبود کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی ضمانت سے متعلق فیصلہ کر سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے اور فالج کے علاج میں انقلاب، ننھی گلہری امید کی کرن بن گئی

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

معرکہ حق میں شکست کے بعد دشمن بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، انتشارپھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائےگا، کور کمانڈرز کانفرنس

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت