آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی سیاحتی مقام پیر چناسی میں ایک مشتبہ عقاب پکڑا گیا ہے جس کے جسم پر سولر پاورڈ جی پی ایس نما ڈیوائس اور پیلے رنگ کا ونگ ٹیگ نمبر ایف 49 نصب پایا گیا۔
جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس‘ اور ’ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا۔ pic.twitter.com/gGiEkPc4v2
— WE News (@WENewsPk) May 12, 2026
جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق یہ عقاب عام شکاری پرندہ نہیں بلکہ کسی بین الاقوامی تحقیقاتی یا ہجرتی نگرانی کے پروگرام کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ان کے مطابق ایسے جی پی ایس اور جی ایس ایم ٹریکرز پرندوں کی نقل و حرکت، ہجرت کے راستوں اور رہائش کے پیٹرن کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف 49 جیسے کوڈز عالمی سطح پر عقابوں، بازوں اور گدھوں کی نگرانی کے مختلف منصوبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ عقاب وسطی ایشیا یا خلیجی ممالک کے کسی ریسرچ پروگرام سے منسلک ہجرت کرنے والے شکاری پرندوں میں سے ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔














