افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کوئٹہ کی نیٹو مارکیٹ میں کیا بکتا ہے؟

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ شہر کی زرغون روڈ پر واقع نیٹو مارکیٹ پائیدار، منفرد، اور امپورٹیڈ اشیا کے متلاشی خریداروں کا آخری ٹھکانہ سمجھی جاتی ہے۔
اس مارکیٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں نیٹو افواج کے زیرِ استعمال سامان فروخت ہوتا تھا۔ پہلے یہ کباڑی مارکیٹ کے نام سے مشہور تھی مگر نیٹو افواج کے استعمال شدہ سامان کی دستیابی کے بعد اس کا نام ہی ’نیٹو مارکیٹ‘ پڑ گیا۔

اسی نام کی ایک مارکیٹ افغانستان کے شہر قندھار میں بھی تھی اور وہاں بھی نیٹو افواج کی استعمال شدہ چیزیں فروخت ہوتی تھیں۔

کوئٹہ کی نیٹو مارکیٹ نے پاکستان بھر میں شہرت کمائی اور آج بھی ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے خریداروں کو ان کا مطلوبہ سامان مہیا کر رہی ہے۔
مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور نیٹو سپلائی کے بند ہونے کے بعد اس مارکیٹ میں کیا بکتا ہے؟
جاننے کے لیے دیکھیے کوئٹہ سے سہیل ابابکی کی یہ ویڈیو۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp