پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی ناظم الامور بھی شریک تھیں۔

فریقین نے پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور معاشی استحکام سے متعلق حکومتی اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ وزیر خزانہ نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شفاف، قابلِ اعتماد اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے حکومت کی معاشی استحکام کی پالیسی، مالیاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت بڑھانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی جیسے اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے حصول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ایس پال کپور نے پاکستان کی جاری معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مسابقتی اور مستحکم کاروباری ماحول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطوں اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا کا روزویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم معاہدہ

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے، نجی شعبے کے روابط بڑھانے اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سازگار ماحول کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں