مردوں کی کرکٹ میں نیا باب، سارہ ٹیلر انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کوچ بن گئیں

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی سابق مایہ ناز وکٹ کیپر سارہ ٹیلر نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی مینز ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 انگلینڈ مینز کرکٹ کے ڈائریکٹر روب کی نے لارڈز ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی سارہ ٹیلر کی تقرری کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

سارہ ٹیلر یہ ذمہ داری کارل ہاپکنسن کی جگہ مختصر مدت کے لیے سنبھالیں گی، جو اس وقت آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے ساتھ اپنی وابستگی کے باعث دستیاب نہیں ہیں، یہ تقرری کسی بھی خاتون کوچ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون کوچ کسی سینئر مینز انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کام کرے گی۔

روبکی کا کہنا ہے کہ سارہ ٹیلر اپنے شعبے کی بہترین ماہر ہیں اور انہوں نے اس سے قبل اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے اسکواڈ میں بھی بہترین کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا

انگلینڈ کی حالیہ ایشیز سیریز میں ناقص فیلڈنگ اور 11 کیچز گرانے کے بعد ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے پیش نظر ٹیلر کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. 226 بین الاقوامی میچز کا تجربہ رکھنے والی سارہ ٹیلر اس سے قبل سسیکس اور مانچسٹر اوریجنلز جیسی مردوں کی ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

ان کی شمولیت سے انگلینڈ کے فیلڈنگ یونٹ میں بہتری کی قوی امید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘