اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے دوران تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 9 بج کر 35 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 998.01 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 168,449.14 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں رہا۔
اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑی کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
PSX Opened Positive 🚀
☀️ KSE 100 opened positive by +969.88 points this morning. Current index is at 168,421.02 points (9:45 AM) pic.twitter.com/BL8zYvpetJ— Investify Pakistan (@investifypk) May 14, 2026















