جیل کے مزے چاہتے ہیں؟ حیدرآباد میں حیران کن اقدام، 2 ہزار روپوں میں جیل کا تجربہ کرنا ہوا اب ممکن

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر حیدرآباد کی سنٹرل جیل میں ایک منفرد اقدام کے تحت ’فیل دی جیل‘ کے نام سے تجرباتی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے عام شہری محدود وقت کے لیے جیل کی زندگی کا عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت شرکاء کو 12 یا 24 گھنٹوں کے لیے جیل کے ماحول میں رکھا جائے گا جہاں انہیں جیل جیسی روزمرہ روٹین، نظم و ضبط اور ماحول کا تجربہ کرایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر کے مطابق ان سیلز میں عام جیل ماحول کی جھلک پیش کی گئی ہے جن میں بستر، اسٹیل کے برتن اور علیحدہ واش روم ایریا شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کی فیس 1,000 روپے (12 گھنٹے کے لیے) اور 2,000 روپے (24 گھنٹے کے لیے) مقرر کی گئی ہے۔ اس تجربے کے دوران شرکاء کو جیل طرز کے بیرکس، مخصوص معمولات اور جیل کے کھانوں کی فراہمی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل میں تقریب کی آڑ میں فرار ہونیوالا قیدی گرفتار، تفتیش جاری

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جیل کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا، قانون، نظم و ضبط اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اصلاحی نظام کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ