اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کا مقدمہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں جرم قبول کر لیا
جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی زیرنگرانی سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور سردار قدیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت میں بتایا گیا کہ استغاثہ کے تمام 28 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے کیا تعلق تھا؟ ٹک ٹاکر نے نئے انکشافات کردیے
اگلی سماعت میں ملزم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروائے گا جس کے بعد عدالت میں ختمی جرح عمل میں آئے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔














