انمول عرف پنکی کا منشیات نیٹ ورک بین الاقوامی روابط تک پھیل گیا، غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کراچی پولیس نے مبینہ منشیات فروش ملکہ انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نیٹ ورک میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں، جبکہ تحقیقات سے لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں تک پھیلے منظم منشیات نیٹ ورک کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوکین کوئین انمول پنکی کن تھانوں کے اہلکاروں کو رشوت دیتی رہی؟ تفتیشی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انمول عرف پنکی کے منشیات نیٹ ورک میں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 سے 8 غیر ملکی افراد ملوث ہیں، جو لاہور میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 خواتین بھی لاہور سے اس نیٹ ورک کا حصہ تھیں، جہاں منشیات تیار کر کے کراچی بھیجی جاتی تھیں۔

کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آزاد خان

پولیس کے مطابق انمول نے منشیات کی ترسیل کے لیے مختلف رائیڈرز استعمال کیے، جن میں سے 9 کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں 8 افراد پنجاب سے تعلق رکھتے تھے جبکہ صرف ایک رائیڈر کراچی کا رہائشی تھا۔ بعد ازاں گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر اس نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مقامی ڈلیوری سروسز کے ذریعے منشیات پہنچانا شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوکین کوئین انمول پنکی نے اپنا ’جانشین‘ مقرر کردیا، کلائنٹس آگاہ کردیے گئے، آڈیو پیغام لیک

آزاد خان نے بتایا کہ سندھ پولیس اس معاملے میں پنجاب پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے رابطے میں ہے۔ ان کے مطابق انمول کے خلاف سندھ میں 20 مقدمات سامنے آئے ہیں، جن میں 17 پرانے جبکہ 3 حالیہ مقدمات ہیں۔ لاہور میں بھی اس کے خلاف 3 کیسز درج ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق انمول 2014 سے منشیات کے دھندے سے وابستہ تھی جبکہ 2018 میں اس نے کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنا شروع کی۔ اس کے موبائل فون کے فرانزک تجزیے میں 869 رابطے سامنے آئے، جن میں سے 300 افراد منشیات کے کاروبار میں براہ راست ملوث پائے گئے۔

اے آئی جی نے بتایا کہ ایک بینک اکاؤنٹ کی ڈیڑھ سالہ تفصیلات میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں، جبکہ لاہور کی ایک خاتون “اینا” کے اکاؤنٹ سے 90 لاکھ روپے سے زائد کی بڑی منتقلی کا بھی سراغ ملا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انمول کے پرانے گھر پر چھاپے کے دوران کوکین بھی برآمد ہوئی، جس پر الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟