امریکی تحویل میں لیے جانیوالے جہازوں پر موجود پاکستانی و ایرانی شہریوں کی کامیاب واپسی، اسحاق ڈار کی تصدیق

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سمندر میں تحویل میں لیے گئے جہازوں پر موجود 11 پاکستانی اور برادر ملک ایران کے 20 شہریوں کی کامیاب وطن واپسی ممکن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد خیریت سے ہیں اور جلد اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی اور ایرانی شہریوں کو سنگاپور کے ذریعے بحفاظت منتقل کیا گیا، جہاں سے وہ بنکاک پہنچے اور بعد ازاں اسلام آباد کے لیے پرواز پر سوار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو بھی بعد میں اپنے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے کے 22 ارکان سمیت پاکستان کے حوالے

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً مشکل حالات میں پھنسے شہریوں کی حفاظت اور فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس کامیاب کارروائی میں تعاون پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا، سنگاپور حکومت، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکی حکومت اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، جبکہ تھائی لینڈ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی تحویل میں لیے گئے جہاز سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، چین کا ردعمل

اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سنگاپور و تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفارتی مشنز کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کے بروقت رابطوں اور مؤثر تعاون کے باعث واپسی کا عمل محفوظ اور کامیابی سے مکمل ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟