اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور لبنان نے گزشتہ ماہ سے جاری جنگ بندی میں مزید 45 روز کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مزید پیش رفت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے واشنگٹن میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کو انتہائی تعمیری قرار دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 16 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب دونوں فریقین مذاکرات کے اگلے دور کے لیے 2 اور 3 جون کو دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

واشنگٹن میں ہونے والی یہ ملاقات گزشتہ تین ماہ کے دوران فریقین کے درمیان تیسرا بڑا رابطہ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری وسیع تر کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اگرچہ اپریل سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں اب بھی تناؤ کی صورتحال برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ایران اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعد اسرائیل نے لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔ حالیہ جنگ بندی میں توسیع کو خطے میں مکمل استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز