مکہ روٹ انیشی ایٹو: حجاج کی سہولت کے لیے جدید اے آئی سسٹمز کا جائزہ

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے وزارتِ داخلہ کے “مکہ روٹ انیشی ایٹو” میں شریک ٹیموں کی تکنیکی اور انجینئرنگ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ: ’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ میں زائرین اور عازمین حج کا تانتا، تاریخِ اسلام سے آگاہی کے لیے خصوصی دورے

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وژن 2030 کے تحت جاری یہ پروگرام اب اپنے 8ویں سال میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت 10 ممالک کے 17 داخلی مقامات پر فعال ہے، جس کا مقصد حج کے لیے آنے والے زائرین کے سفری اور امیگریشن مراحل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے حجاج کے اندراج اور آمد کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تیار کیے گئے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، جدید سسٹمز اور ورک اسٹیشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مختلف ممالک میں موجود ٹیموں نے اپنے مانیٹرنگ سسٹمز اور تکنیکی معاونت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تیز رفتار ڈیجیٹل انضمام کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی پیش کیے گئے تاکہ حجاج کرام کی رجسٹریشن اور آمد کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوسکے۔

مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ میں شجرکاری مہم: مزید 60 ہزار درخت لگ گئے، سبزہ زاروں میں 3 گنا اضافہ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج آپریشنز کو مزید مؤثر، محفوظ اور منظم بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ