نائجیریا میں داعش کے اہم عالمی کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج اور نائجیریا کی مسلح افواج نے مشترکہ کارروائی میں داعش کے عالمی سطح پر دوسرے بڑے کمانڈر ابو بلال المنوکی کو ہلاک کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی انتہائی پیچیدہ منصوبہ بندی کے تحت کامیابی سے انجام دی گئی۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابو بلال المنوکی دنیا کے سب سے سرگرم دہشتگردوں میں شمار ہوتا تھا اور اسے یقین تھا کہ وہ افریقہ میں چھپ کر محفوظ رہے گا، تاہم امریکی اداروں کو اس کی سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات مل رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

ٹرمپ نے کہا کہ داعش کا یہ اہم رہنما اب افریقہ کے عوام کو دہشت زدہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی امریکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں شامل ہو گا۔ ان کے بقول ابو بلال المنوکی کی ہلاکت کے بعد داعش کے عالمی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

امریکی صدر نے اس کارروائی میں تعاون پر نائجیریا کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور امریکی افواج کی کارکردگی کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘