جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر امریکی وفد اور عملے کی جانب سے انتہائی غیر معمولی حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین سے روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیاء، بشمول عارضی موبائل فونز اور شناختی کارڈز، طیارے میں لے جانے کے بجائے وہیں کوڑے دان کی نذر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کی غیر موجودگی میں ٹرمپ کا حیران کن اقدام، شی جن پنگ کی نوٹ بک کھول لی، ویڈیو وائرل

امریکی وفد میں شامل معروف صحافی ایملی گڈان نے سوشل میڈیا پر اس دلچسپ صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ صدارتی طیارے ‘ایئر فورس ون’ میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے ایک ڈبہ سیڑھیوں کے نیچے رکھا۔ اس ڈبے میں وہ تمام چیزیں جمع کر کے پھینک دی گئیں جو دورے کے دوران چینی حکام نے انہیں فراہم کی تھیں، جیسے کہ عارضی برنر فونز، شناختی کارڈز اور دیگر برقی آلات۔

سکیورٹی پروٹوکول کے تحت عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ چین کی جانب سے دی گئی کوئی بھی چیز طیارے کے اندر نہ لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ سمٹ: مصافحہ، فلسفہ اور فرائیڈ چکن موضوع بحث کیوں بنے؟

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کو اس قدر شدید خدشات تھے کہ وفد کے بہت سے ارکان اپنے ذاتی لیپ ٹاپ اور موبائل فون سرے سے امریکہ سے ساتھ ہی نہیں لے کر گئے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ چینی سکیورٹی سسٹم یا ہیکرز ان کی ڈیوائسز میں جاسوسی کے سافٹ ویئر (اسپائی ویئر) انسٹال کر سکتے ہیں، جس سے حساس امریکی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی بداعتمادی اور سائبر جاسوسی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ نے بائیڈن دور کو امریکی زوال قرار دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی ماہرینِ سکیورٹی نے وفد کو پہلے ہی خبردار کر رکھا تھا کہ چین میں قیام کے دوران ان کی ہر نقل و حرکت اور ڈیجیٹل سرگرمی پر نظر رکھی جا سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ واپسی پر کسی بھی قسم کا ‘ڈیجیٹل خطرہ’ ساتھ لے جانے کے بجائے اسے وہیں تلف کرنے کو ترجیح دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ