پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کاروباری اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں ختم

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کی جانب سے کارباری اوقات میں نرمی کے بعد اب اوقات سندھ حکومت نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے لیے پہلے سے مقرر کردہ بندش کے اوقات ختم کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد صوبے بھر میں کاروباری مراکز اب معمول کے مطابق اپنے کاروباری اوقات جاری رکھ سکیں گے۔

یہ اعلان سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے تمام دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیز کو سابقہ بندش کے اوقات سے مکمل استثنیٰ دے دیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم ہو۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے یہ اوقات توانائی بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت نافذ کیے گئے تھے، تاہم اب انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، کاروباری طبقے کو سہولت دینے اور مجموعی اقتصادی استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ: لاہور کی مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں یکم جون تک نرمی

سندھ حکومت نے یہ فیصلہ تاجروں اور صنعت کاروں سے مشاورت کے بعد کیا۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت کاروباری اوقات محدود کیے گئے تھے، جن کے مطابق بڑے شہروں میں دکانیں اور مارکیٹس رات 8 یا 9 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم ضروری سروسز جیسے میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، اسپتال، لیبارٹریز اور پٹرول پمپس کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل تھا۔

اب نئے فیصلے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، جسے تاجروں نے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ پاکستان میں توانائی بچت پالیسی کے تحت نافذ کی گئی یہ پابندیاں اب بتدریج نرم کی جا رہی ہیں، جس سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں