ممتاز دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کل ادا کی جائےگی

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ممتاز دانشور اور ماہنامہ ’اردو ڈائجسٹ‘ کے مدیر اعلیٰ الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ اتوار 17 مئی کو نماز ظہر کے بعد ڈیڑھ بجے جامعہ اشرفیہ، فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں الطاف حسن قریشی کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا، جن کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی تھی۔

الطاف حسن قریشی نے اپنے رفقا کے ساتھ مل کر ’اردو ڈائجسٹ‘ کی بنیاد رکھی، جس نے پاکستان میں معلوماتی، تجزیاتی اور بیانیہ صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس جریدے نے نہ صرف قارئین میں شعور اجاگر کیا بلکہ صحافتی معیار کو بھی ایک نئی سمت دی۔

انہوں نے تحریکِ پاکستان، قومی سیاست اور تاریخ جیسے اہم موضوعات پر گراں قدر تصانیف بھی تحریر کیں۔ ان کی معروف کتابوں میں ’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘ اور قائداعظم کے ساتھیوں پر مبنی تاریخی انٹرویوز شامل ہیں۔

الطاف حسن قریشی ایک منجھے ہوئے سیاسی مبصر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، جن کی ملکی حالات پر گہری نظر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم