خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا، بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریز کی ہدایت

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی توانائی صورتحال کے پیش نظر جو پابندیاں لگائی گئی تھیں، وہ اب ختم کردی گئی ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں، دکانیں اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے یہ نظام عارضی طور پر نافذ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رابطہ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق تمام پابندیاں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی ختم کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے شہریوں، تاجروں، مارکیٹ مالکان، پلازہ مالکان، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتکاروں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بچت کے اقدامات جاری رکھیں۔

اس کے ساتھ غیر ضروری اور آرائشی لائٹنگ کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کا محتاط استعمال اور بجلی کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم