’آئیے مل کر بلند فشارِ خون کو کنٹرول کریں‘، ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے کا پیغام

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے 2026 کے موقع پر عالمی سطح پر اس سال کا تھیم ’آئیے مل کر بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کو کنٹرول کریں‘ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد عوام میں اس خاموش مگر خطرناک بیماری کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی بلڈ پریشر خاموشی سے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، نئی تحقیق

ماہرین صحت کے مطابق ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جو اکثر بغیر واضح علامات کے جسم کو متاثر کرتا رہتا ہے اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں دل، دماغ اور گردوں سمیت اہم اعضا کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی لیے اسے ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ کم از کم سال میں ایک بار اپنا بلڈ پریشر ضرور چیک کروائے، جبکہ مریضوں کو باقاعدہ علاج اور نگرانی کو معمول بنانا چاہیے۔

بلڈ پریشر کی درجہ بندی کے مطابق نارمل لیول 120/80 سے کم ہوتا ہے، جبکہ 120/80 سے 139/89 تک پری ہائپرٹینشن، 140/90 سے 159/99 اسٹیج ون اور 160/100 یا اس سے زیادہ اسٹیج ٹو ہائپرٹینشن شمار کیا جاتا ہے۔ 180/110 سے اوپر کی حالت کو خطرناک ایمرجنسی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل نے بلڈ پریشر مانیٹرنگ سمیت جدید فیچرز سے لیس واچ الٹرا 3 متعارف کروا دی

ماہرین کے مطابق غیر صحت مند طرزِ زندگی جیسے زیادہ نمک اور چکنائی کا استعمال، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمی کی کمی اور ذہنی دباؤ اس بیماری کے بڑے اسباب ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور پرسکون طرزِ زندگی اپنائیں۔

ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے کا بنیادی مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا، بیماری کی بروقت تشخیص کو فروغ دینا اور صحت مند عادات کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ اس بیماری کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکا جا سکے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ درست تشخیص، باقاعدہ بلڈ پریشر مانیٹرنگ اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ہی اس بیماری سے بچاؤ اور اس کے کنٹرول کا مؤثر ذریعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟