نئے گنگا معاہدے پر بھارت سے تعلقات منحصر ہوں گے، بنگلہ دیش کا دوٹوک مؤقف

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی حکمران جماعت بی این پی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنگا پانی کی تقسیم کا نیا معاہدہ فوری طور پر کیا جائے، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے ساتھ مستقبل کے تعلقات اسی معاہدے پر منحصر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1996 میں ہونے والا بھارت۔بنگلہ دیش گنگا واٹر شیئرنگ معاہدہ رواں سال دسمبر میں ختم ہو رہا ہے، جس پر بنگلہ دیش میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بی این پی رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ نیا معاہدہ بنگلہ دیش کے عوام کی ضروریات اور توقعات کے مطابق ہونا چاہیے، جبکہ موجودہ معاہدہ نئے معاہدے تک برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی تقریباً ایک تہائی آبادی گنگا (پدما) دریا کے نظام پر انحصار کرتی ہے، اس لیے پانی کی منصفانہ تقسیم انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: سرحدی کارروائی، بھارتی چھوٹے جھینگوں کی اسمگلنگ ناکام

دوسری جانب بنگلہ دیش نے دریائے پدما پر ایک بڑے بیراج منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھارت کے فرخہ بیراج کے منفی اثرات کم کرنے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp