بنگلہ دیش: سرحدی کارروائی، بھارتی چھوٹے جھینگوں کی اسمگلنگ ناکام

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے سرحدی محافظ دستے (بی جی بی) نے شمال مشرقی ضلع ہبی گنج میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی جائنٹ فریش واٹر جھینگے کے بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ ٹکہ بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو روسی مارکیٹ تک رسائی، سی فوڈ ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت

بی جی بی کے مطابق یہ کارروائی خصوصی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مدھب پور سب ڈسٹرکٹ میں ڈھاکہ سلیٹ ہائی وے پر کی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر نگرانی بڑھا دی گئی تھی۔

بی جی بی کے اہلکاروں نے صبح تقریباً 7 بجے دو ہائی ایس گاڑیوں اور ایک ٹرک کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں کے اندر موجود کارٹنوں میں بڑی مقدار میں بھارتی جھینگے چھپائے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: ڈھاکہ یونیورسٹی: وزیراعظم بنگلہ دیش طارق رحمان کی طلبہ سے سیاسی استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل

حکام کے مطابق یہ سامان بغیر کسی قانونی دستاویزات کے بھارت سے بنگلہ دیش اسمگل کیا گیا تھا، جسے فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔

بعد ازاں محکمہ ماہی پروری کے حکام کے ساتھ مل کر ضبط شدہ جھینگے کی بھونیوں کو کھوائی دریا میں چھوڑ دیا گیا تاکہ ماحول اور آبی وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت اور چین کے مہنگے بجلی منصوبوں پر نظرثانی کا فیصلہ

بی جی بی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرحد پار آبی مصنوعات کی غیر قانونی اسمگلنگ ملکی معیشت، ماحول اور مقامی ماہی گیری کے شعبے کے لیے نقصان دہ ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ انسداد اسمگلنگ کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے