انمول عرف پنکی کیس: پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں، جن میں اس کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’انمول پنکی کیس: اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ بنوایا تھا، جس کی معیاد 17 اپریل 2023 کو ختم ہوگئی۔ اسی طرح اس کا قومی شناختی کارڈ 6 دسمبر 2016 کو جاری کیا گیا تھا۔

دستاویزات میں ملزمہ کا پتا ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کراچی درج ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی نے مبینہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے نیا شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی، جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ اہلخانہ کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’کوکین کوئین‘ انمول پنکی کو 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟