ڈھاکہ یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف احتجاج، تصادم میں 17 افراد زخمی

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف ہونے والے پرتشدد تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپیں احتجاج کرنے والے طلبہ، نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کے حامیوں اور پولیس کے درمیان ہوئیں۔ یہ ہنگامہ صبح قریباً 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر تک غازی پور میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں جاری رہا۔

بنگلہ دیش حکومت نے بدھ کے روز شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کو ڈھاکہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈؔ ٹیکنالوجی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا تھا۔ تاہم سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے فوراً بعد طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اس تقرری کو مسترد کردیا۔

پہلے سے اعلان کردہ احتجاجی پروگرام کے تحت طلبہ اتوار کو کیمپس کے شاہد مینار کے قریب جمع ہوئے تاکہ آنے والے وائس چانسلر کو علامتی طور پر ریڈ کارڈ دکھایا جاسکے۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ نئے وائس چانسلر کے حامیوں اور باہر سے آنے والے افراد کے ایک گروپ نے اچانک دیسی ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں مظاہرین، وائس چانسلر کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان تین طرفہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

زخمی ہونے والوں میں غازی پور میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج امین الاسلام بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 12 طلبہ بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بیرونی اداروں کے بجائے ڈھاکہ یونیورسٹی ہی کے اساتذہ میں سے مقرر کیا جائے۔

طلبہ کے مطابق اندرونی اساتذہ یونیورسٹی کے خصوصی تعلیمی نظام، انتظامی مسائل اور طلبہ کے حالات سے زیادہ بہتر طور پر آگاہ ہوتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی