لزبن میں ’معرکۂ حق‘ اور ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی تاریخی تقریب، یورپ بھر سے پاکستانیوں کی شرکت

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال اور تحریکِ آزادی کشمیر یورپ کے اشتراک سے 17 مئی 2026ء کو لزبن، پرتگال میں جشنِ معرکۂ حق اور آپریشن بنیانٌ مرصوص کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ یورپ بھر میں معرکۂ حق اور آپریشن بنیانٌ مرصوص کی تقریبات کے سلسلے کی دوسری بڑی تقریب تھی۔

یہ پروگرام یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے سب سے بڑے اجتماعات میں شمار ہوا، جس میں مختلف برادریوں اور عمر کے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں چھ سالہ بچوں سے لے کر ستر سالہ بزرگ شہریوں تک، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے افراد نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ شرکاء سویڈن، اٹلی، فرانس، بیلجیئم، اسپین اور یورپ کے دیگر ممالک سے خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق پر ماہرین کی لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

ہزاروں شرکاء نے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ جشن میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے بڑے بڑے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قد آور تصاویر بھی نمایاں تھیں۔ فضا پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی زندہ باد اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اس تاریخی اجتماع کا انعقاد صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال سید قاسم سجاد شاہ، چیئرمین تحریک آزادی کشمیر یورپ راجہ حسنین نواز، شیخ اجر اور صغیر احمد نے کیا۔ یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اٹلی کے صدر قیصر بشیر کنگ نے خصوصی شرکت کی۔ ورلڈ ریچ پاکستان گروپ کی آمنہ فاروق اور ایل سی پی گروپ کی حرا بخاری نے بھی معرکۂ حق کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پروگرام کی صدارت پرتگال میں پاکستانی سفارتخانے کے ہیڈ آف چانسری عمیر خان نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ریاست کی محافظ ہیں اور ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال مئی 2025ء میں بھارتی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور منہ توار جواب دیا اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مضبوط اور فیصلہ کن قیادت نے نہ صرف مادرِ وطن کا دفاع کیا بلکہ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

ڈاکٹر لوہسر نے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے دشمن کے 8 جنگی طیارے مار گرا کر اسے منہ توڑ جواب دیا جو پوری دنیا نے مانا جبکہ پاکستان نیوی نے اپنی بہترین حکمتِ عملی اور تیاری کے نے دشمن کے بحری جہازوں کو ہزاروں میل دور رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا داعی ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی مستقبل کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

تقریب کی ایک خصوصی جھلک ایک کم عمر بچے کی جانب سے گٹار پر قومی ترانہ اور دل دل پاکستان کی دلکش دھن پیش کرنا تھا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس پرفارمنس نے نوجوان نسل کی پاکستان سے محبت اور وابستگی کو اجاگر کیا۔

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں، جو پرتگال میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے، نے بھی پاکستان سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا اور معرکۂ حق کی کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔

کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے اراکین نے بھی معرکۂ حق کی تقریبات میں شرکت کی اور کشمیر اور خالصتان کے مقاصد کے لیے اپنی مسلسل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے اعلان کیا کہ مئی کے مہینے کو جشنِ معرکۂ حق کے مہینے کے طور پر منایا جاتا رہے گا اور آنے والے ہفتوں میں یورپ کے مختلف ممالک میں مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

تقریب اختتام پذیر ہوئی تو یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان و کشمیر کے حامیوں کے درمیان اتحاد، حب الوطنی اور یکجہتی کے عزم کا ازسرِ نو اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

پاسپورٹ سروس میں بڑی سہولت، ڈور اسٹیپ ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟