پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کی پابندی میں نرمی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے دکانوں، بازاروں اور کھانے پینے کے مراکز کو رات 8 بجے جلد بند کرنے کے فیصلے سے عارضی استثنیٰ دے دیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم، پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو ملنے والا اعزازیہ بھی بند

18 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر 31 مئی تک مختلف کاروباری مراکز کو قبل از وقت بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دی ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے تحت تمام دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، بیکریز، تنور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز ہفتے کے تمام دنوں میں جلد بندش کے اوقات کی پابندی سے آزاد ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 6 اپریل کو توانائی کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں، سندھ کے علاوہ، تمام مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی ایندھن بحران کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پوری قوم کو پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اسی فیصلے کے تحت شادی ہالز، بیکریز، ریسٹورنٹس، تنوروں اور دیگر کھانے پینے کے مراکز کے لیے رات 10 بجے بندش کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

بعد ازاں 10 اپریل کو حکومتِ سندھ نے بھی کراچی اور صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تمام دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تاہم تنور، دودھ اور ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، فارمیسیاں، طبی لیبارٹریاں، کلینکس، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل تھا۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس کیے

سندھ حکومت نے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 7 بجے سے 11:30 بجے تک ڈنر سروس جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جبکہ شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے نصف شب تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ ہفتے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے بھی کاروباری اوقات سے متعلق پابندیاں ختم کر دی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

بارش اور آندھی نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں