محمود اچکزئی سے عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر مشاورت

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی سے عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عمران خان کے مقدمات اور دیگر قانونی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی۔

وکلا کی جانب سے عمران خان کو درپیش مقدمات، خصوصاً القادر ٹرسٹ کیس اور میڈیکل درخواستوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے۔

عزیر کرامت بھنڈاری نے بھی سینیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی حیثیت سے فون کال کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

دریں اثنا سینیئر قانون دان اور معروف سیاستدان اعتزاز احسن نے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، جمہوری عمل اور آئین کی بالادستی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی راستے کے ذریعے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل جمہوری استحکام، آئین کی پاسداری اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں مضمر ہے۔

اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان تحریک تحفظ آئین اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی