بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 12 مارچ 2026 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوری میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا فوری طبی معائنہ ضروری ہے۔

درخواست میں ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمنیہ نیازی سے میڈیکل معائنہ کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ درخواست میں علاج کے دوران اہلخانہ، وکلا اور ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی استدعا شامل ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جائیں اور مکمل میڈیکل رپورٹس، آئی رپورٹس اور بلڈ رپورٹس بھی مہیا کی جائیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہل خانہ اور وکلا کو علاج کے تمام مراحل میں شامل رکھا جائے جبکہ گزشتہ 4 ماہ کی تمام تشخیصی رپورٹس بھی فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی